اسلام آباد پولیس کے مزید 535افسروں ،اہلکاروں کی ترقی
ترقی پانے والوں میں 10ایس پیز ،33ڈی ایس پیز ،6انسپکٹرز شامل
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)انسپکٹر جنرل آف پولیس سہیل چودھری نے محکمانہ ترقیوں کے سلسلے میں مزید 535پولیس افسران و اہلکاروں کو اگلے عہدوں میں ترقی دے دی ہے ،اس طرح آئی جی کے چارج سنبھالنے کے بعد اب تک مجموعی طور پر 702پولیس افسران و اہلکاروں کو اگلے عہدوں پر ترقی دی جا چکی ہے ۔ ترقی پانے والوں میں 10سپرنٹنڈنٹس آف پولیس (SPs)، 33ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس آف پولیس (DSPs)، 6انسپکٹرز،37 سب انسپکٹرز، 258اسسٹنٹ سب انسپکٹرز، 356ہیڈ کانسٹیبلز اور 2 اپر ڈویژن کلرکس (UDCs) شامل ہیں۔اس سلسلے میں پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب کے دوران سینئر افسران نے ترقی پانے والے پولیس افسران و اہلکاروں کو اگلے عہدوں کے رینکس لگائے اور انہیں مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments