ترقیاتی منصوبے معیار کے مطابق بروقت مکمل کرنیکی ہدایت

ترقیاتی منصوبے معیار کے مطابق بروقت مکمل کرنیکی ہدایت

ڈی سی کی زیر صدارت اجلاس،12یونین کونسلوں میں 2کروڑ کے منصوبوں بارے بریفنگ

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ندیم ناصر کی زیر صدارت اجلاس میں شہر کی مختلف یونین کونسلوں میں سڑکوں اور گلیوں کی بحالی، تعمیر و مرمت اور نکاسی آب کے منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز فضائل مدثر، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے 12یونین کونسلوں میں تقریباً 2کروڑ 24لاکھ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ منصوبوں کے تحت مختلف علاقوں میں سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر و بحالی، نالوں کی بہتری اور شہری انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن شامل ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام منصوبوں میں تعمیراتی معیار، شفافیت اور بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔ کام کی باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات براہ راست شہریوں تک پہنچیں۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...