قاضی ماجد علی ایڈووکیٹ کی کتاب ’’ہو کیوں فطرت میں چنگیزی‘‘ شائع ہوگئی

معروف سینئر وکیل ، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ قاضی ماجد علی کی کتاب ’’ ہو کیوں فطرت میں چنگیزی‘‘ شائع ہوگئی ہے
کراچی ( پ ر) ۔ کتاب میں قاضی ماجد علی نے اپنے زندگی کے مشاہدات ، تجربات بیان کرنے کے علاوہ قوم کی معاشرتی، سماجی برائیوں اور بے حسی کا تذکرہ نہایت دردمندی سے کیاہے ۔ کتاب میں ان خرابیوں کے تدارک کے لیے قرآن وسنت کے جا بجا حوالے دیے گئے ہیں اور زندگیوں کو بے مثال بنانے کے لیے رسالت مآب حضرت محمد مصطفی ﷺ کے بارے میں غیر مسلم دانشوروں کی آراء بھی پیش کی ہیں ۔ کتاب میں معاشرے اور سماجی برائیوں کے خاتمے اور ان کے لیے حل اور تجاویز پیش کی ہیں ۔ کتاب فرید پبلشرز ، اردو بازار کراچی سے شائع ہوئی ہے۔