حقانی صاحب ہمارے دشمن کو بیشک گھر بسائیں، دشمن کا کردار ادا نہ کریں: خواجہ آصف

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ حقانی ہمارے دشمن کو بیشک اپنے گھر بسائیں، اس کے ساتھ ملکر دشمن کا کردار ادا نہ کریں، اپنی سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہونے دیں۔

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے افغان طالبان رجیم کو پیغام دیتے ہوئے کہا حقانی صاحب سوویت یونین کے خلاف پاکستان آپ کے ساتھ کھڑا تھا، آپ ہمارے مہمان رہے، آپ کے خاندانوں کی دہائیوں تک مہمان نوازی کی، لاکھوں افغان شہری ابھی بھی پاک سرزمین پر پناہ گزین ہیں۔

خواجہ محمد آصف نے کہا کہ حقانی صاحب آپ اور آپ کا خاندان بھی ہمارا مہمان رہا، صلہ کیا ملا آپ نے ہمارے قاتلوں کو پناہ دی، آپ ہمارے گلی محلوں کو خون سے رنگین کرنے والوں کے حلیف بنے، کابل میں آپ سے ملاقات ہوئی، درخواست کی دشمنوں کے حلیف نہ بنیں، اعانت نہ کریں۔

وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ آپ نے رقم مانگی ہم وہ بھی دینے کو تیار تھے مگر ضمانت کوئی نہیں تھی، جس نسبت سے آپ کو حقانی پکارا جاتا ہے وہ بہت عظیم بزرگ تھے، اس نام کی لاج رکھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں