میرپور خاص، محراب پورسے 2موٹر سائیکل لفٹر سمیت 3گرفتار
رہزن اللہ وسایو فائرنگ تبادلے میں زخمی، فرحان، عرفان میرواہ میں سرگرم تھےسکھر پولیس کا سماجی برائیوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری، منشیات بھرا رکشہ برآمد
میرپور خاص، اندرون سندھ(بیورو رپورٹ ، نمائندہ)میرپور خاص اور محراب پور میں 2 موٹر سائیکل لفٹر سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، جبکہ سکھر پولیس نے منشیات بھرا رکشہ پکڑ لیا، تاہم ملزم فرار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق میرپور خاص پولیس نے انتہائی مطلوب موٹر سائیکل لفٹر فرحان عرف فانی رانگھڑ راجپوت اور عرفان رانگھڑ راجپوت کو گرفتار کرلیا، ملزمان کا پانچ رکنی گروہ زیادہ تر نیو موٹر سائیکلز اسلحہ کے زور پر چھینتا تھا۔ اور انکا ٹارگٹڈ ایریا پولیس اسٹیشن تعلقہ اور میرواہ کے شہری علاقے تھے ۔ ملزمان ایسی وارداتوں میں 125 موٹر سائیکل کا استعمال کرتے تھے ۔ ادھر محراب پور میں مبینہ مقابلے میں زخمی رہزن گرفتار کرلیا گیا۔
مبینہ مقابلہ محبت ڈیرو تھانے کی حدود کنڈیارو رابطہ سڑک کوہی اسٹاپ کے قریب ہوا،پولیس نے رہزن اللہ وسایو آگرو ولد جبران آگرو کو بغیر لائسنس پستول اور گولیوں سمیت گرفتار کا دعوی کیا ہے ۔ دریں اثنا سکھر پولیس نے ایئرپورٹ کے علاقے میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات سے بھرا لوڈر رکشہ برآمد کرلیا۔ جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ، فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کرکے تلاش جاری ہے ، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔دوسری جانب ایس ایس پی سکھر اظہر خان کا پولیس پارٹی کی بہتر کارروائی پر شاباش کا پیغام دیا ہے۔