محراب پور:دھند کے باعث ٹرالر الٹ گیا،200بھیڑ بکریاں ہلاک
کنڈیارو تھانے کی حدود قومی شاہراہ پرحادثہ، ٹرالر لاہور جارہا تھا، کئی گھنٹے ٹریفک معطلسدھوجا کے مقام پربھی دھند میں کئی گاڑیاں ٹکرا گئیں، نوجوان جاں بحق، بچہ زخمی
محراب پور(نمائندہ دنیا)محراب پور کے قریب قومی شاہراہ پر دھند کے باعث ٹرالر الٹنے سے 200 سے زائد بھیڑ، بکریاں ہلاک ہوگئیں، کنڈیارو تھانے کی حدود میں ارسلان پیٹرول پمپ کے پاس حادثہ پیش آیا، ذرائع کے مطابق مردہ جانور قومی شاہراہ پر پڑے ہونے سے ٹریفک کی آمد و رفت کئی گھنٹے معطل رہی، پولیس کے مطابق دس ویلر ٹرالراسلام کوٹ سے بھیڑ، بکریاں لیکر لاہور جا رہا تھا کہ دھند کے باعث حادثے کا شکار ہوگیا، امدادی ٹیموں کے ساتھ ملکر ٹریفک بحال کرا دی ہے ، جبکہ ہالانی رابطہ سڑک پر وین کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سوار نوجوان مزمل راجپر زخمی ہوگیا،محراب پور پولیس کے مطابق زخمی نوجوان کو ابتدائی طبی امداد بعد گمس اسپتال گمبٹ منتقل کر دیا ہے۔
جبکہ سدھوجا تھانے کی حدود قومی شاہراہ بائی پاس کے مقام پر بھی دھند کے باعث کئی گاڑیاں ٹکرا گئیں، ٹرالر کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار نوجوان واصف مشتاق بوھیو کچل کر جاں بحق ہوگیا، لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء حوالے کر دی گئی، قمر الدین چانڈیو تھانے کی حدود قمر الدین چانڈیو شہر میں تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نوجوان راہگیر بچے کو ٹکر مار کر فرار ہوگیا، بچے کی ٹانگ ٹوٹنے کے باعث وہاں موجود لوگوں نے اسے اسپتال منتقل کیا، دوسری طرف دھند کے باعث قومی شاہراہ پر چانڈیا ولیج کے ٹرالر، مزدا سمیت متعدد گاڑیوں آپس میں ٹکرا گئیں جس میں گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔