اپنے ہی مالک سے ڈکیتی میں ملوث منیجرسمیت 4 ملزمان گرفتار
کراچی(اسٹاف رپورٹر)شاہ لطیف ٹاؤن پولیس کی کارروائی،اپنے ہی مالک سے ایک کروڑ کی ڈکیتی میں ملوث منیجرسمیت 4 ملزمان گرفتار،ایس ایس پی ملیر عبد الخالق پیر زادہ کے مطابق۔۔۔
گرفتار ملزمان سے 54 لاکھ کیش،دو پستول،پانچ موبائل فون برآمد،گرفتار مینجر عبدالمنان عادی جرائم پیشہ ہے دو دفعہ پہلے بھی گرفتار ہو کر جیل جاچکا ہے ۔ملزم پولٹری فارم کے مالک کامنیجربن گیا اور اسکو لوٹنے کیلئے اسٹریٹ کرمنل کے ساتھ ملکر نیا گینگ بنایا۔