سکھر:وزیربلدیات ناصر شاہ نے لائٹنگ منصوبے کا افتتاح کردیا

سکھر:وزیربلدیات ناصر شاہ نے لائٹنگ منصوبے کا افتتاح کردیا

گھنٹہ گھر پہنچنے پر تاجروں نے استقبال کیا، لائٹنگ سے شہر کی خوبصورتی بڑھے گیشہریوں کو رات کے وقت بہتر سہولیات کے ساتھ تحفظ بھی ملے گا، خطاب

سکھر(بیورو رپورٹ)وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے شہر میں نئے لگنے والے لائٹنگ منصوبے کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر وہ چیئرمین سکھر ڈسٹرکٹ کونسل سید کمیل حیدر شاہ کے ہمراہ گھنٹہ گھر پہنچے ، جہاں تاجر سپریم کونسل کی جانب سے ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ تاجر تنظیموں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے پھول نچھاور کیے جبکہ تاجر سپریم کونسل کے عہدیداروں نے صوبائی وزیر کو اجرک کے تحفے پیش کیے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ صوبائی حکومت سکھر سمیت سندھ بھر میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔

نئے لائٹنگ منصوبے سے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا اور شہریوں کو رات کے وقت بہتر سہولیات اور تحفظ میسر آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ سکھر کی ترقی کے لیے مزید منصوبے بھی جلد شروع کیے جائیں گے ۔اس موقع پر تاجر سپریم کونسل کے صدر حاجی محمد شفیع عباسی نے اپنے بیان میں کہا کہ صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کی سکھر آمد اور لائٹنگ منصوبے کا افتتاح قابلِ تحسین ہے ۔ اس منصوبے سے شہر کا حسن نکھرے گا اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری صوبائی حکومت کے ترقیاتی اقدامات کا خیرمقدم کرتی ہے اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی سکھر کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں