مختلف علاقوں سے 3افراد کی لاشیں ملیں

مختلف علاقوں سے  3افراد کی لاشیں ملیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے مختلف علاقوں سے تین افراد کی لاشیں ملیں۔ریسکیو حکام کے مطابق جناح ہسپتال نجم الدین آڈیٹوریم کے قریب پارک سے ایک شخص کی لاش ملی، اورنگی ٹاؤن سیکٹر 11.5 عالم بیکری کے قریب سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت تاحال نہ ہوسکی۔

ادھر نمائش شمس ایونیو اپارٹمنٹ کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی جس کی شناخت غلام مصطفیٰ ولد محمد حسن کے نام سے ہوئی ۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ وجہ موت جاننے کے لیے لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں