ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزم گرفتار
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )خواجہ اجمیر نگری پولیس نے ہوائی فائرنگ میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان سینٹرل پولیس کے مطابق پولیس پارٹی گشت پر موجود تھی کہ بمقام پیر بازار گراؤند سیکٹر 4 نارتھ کراچی کے قریب ایک شخص کو ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو قابو کر لیا۔گرفتار ملزم کی شناخت بلال افضل کے نام سے ہوئی۔پولیس نے ملزم کے قبضے سے ایک پستول بمعہ 3 راؤنڈز، ایک عدد موبائل فون برآمد کر لیا۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔