ڈکیتی مزاحمت پر 91شہری قتل ،15ڈاکو شہریوں کے تشدد سے ہلاک

 ڈکیتی مزاحمت پر 91شہری قتل ،15ڈاکو شہریوں کے تشدد سے ہلاک

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)چھیپا فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ڈکیتی مزاحمت پر رواں سال اب تک 91 شہری قتل ہو چکے ہیں جبکہ 15 ڈاکو شہریوں کے تشدد سے ہلاک اور 35زخمی ہوئے ۔

ترجمان چھیپا فاؤنڈیشن کے مطابق رواں برس فائرنگ کے مختلف واقعات میں 419 افراد جاں بحق ہوئے جن میں 362 مرد، 34 خواتین، 15 بچے اور 8 بچیاں شامل ہیں۔ فائرنگ کے مختلف واقعات میں زخمی ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 1659 ہے جن میں 1383 مرد، 160 خواتین، 83 بچے اور 33 بچیاں شامل ہیں۔ترجمان چھیپا فاؤنڈیشن کے مطابق رواں سال مختلف واقعات میں 23 افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئیں جن میں 13 مرد، 7 خواتین، 2 بچے اور 1 بچی شامل ہیں، بحیثیت مجموعی 5 بوری بند لاشیں ملیں جن میں 3 مرد، 1 خاتون اور 1 بچی شامل ہے جبکہ چھریوں کے وار سے 46 افراد قتل ہوئے جن میں 36 مرد اور 10 خواتین شامل ہیں۔خودکشی کے واقعات میں 123 افراد زندگی سے محروم ہوگئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں