کچرا کنڈی سے خاتون کی چار روز پرانی لاش برآمد

کچرا کنڈی سے خاتون کی  چار روز پرانی لاش برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نیو کراچی سیکٹر 11 جی کے قریب کچرا کنڈی سے تین سے چار روز پرانی ایک خاتون کی لاش ملی جو تشدد زدہ حالت میں تھی۔ ریسکیو حکام کے مطابق لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی عمر 25 سے 30 سال کے درمیان ہے ،ابتدائی شواہد سے معلوم ہوتا ہے کہ خاتون کو کسی اور مقام پر قتل کرنے کے بعد لاش کچرا کنڈی میں پھینکی گئی۔ لاش پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں جبکہ تاحال مقتولہ کی شناخت نہیں ہو سکی۔ پولیس نے شناخت کے لیے فنگر پرنٹس حاصل کر رہی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں