ماڈل کالونی میں مارا گیا مبینہ ڈکیتی کا ملزم 24 مقدمات میں مطلوب تھا، پولیس
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ملیر نشترآباد ریلوے ٹریک کے قریب مبینہ مقابلے میں ہلاک ملزم محمد رضوان ولد فضل حکیم 24 مقدمات میں مطلوب اور 15 مئی 2025 کو لانڈھی تھانے کی حدود میں ڈکیتی کے۔۔۔
دوران 12 سالہ بچے امین عرف شانو کو قتل اور اس کی والدہ ناصرہ کو زخمی کرنے کے واقعے میں ملوث نکلا ، ملزم کے خلاف الفلاح ، قائد آباد ، شرافی گوٹھ ، سکھن ،لانڈھی اورشاہ لطیف ٹاؤن تھانے میں قتل، ڈکیتی،غیرقانونی اسلحہ اور پولیس مقابلے سمیت دیگر دفعات کے تحت 24 سے زائد مقدمات درج اورڈکیتی کی وارداتوں کی متعدد سی سی ٹی وی ویڈیوز بھی موجود ہیں ،ہلاک ملزم محمد رضوان کے قبضے سے ایک پستول اور سچل تھانے کی حدود سے چوری موٹر سائیکل برآمد کی گئی جبکہ پاک کالونی میں زخمی سمیت گرفتار کیے جانے والے ملزمان کی شناخت علی بخش اورفرید کے ناموں سے ہوئی۔