ہر سانس اللہ کی رضا والے کاموں میں گزارنے کی کوشش کریں ، الیاس قادری

 ہر سانس اللہ کی رضا والے کاموں میں گزارنے کی کوشش کریں ، الیاس قادری

کراچی(این این آئی)دعوت اسلامی کے زیر اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں عظیم الشان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا ۔۔۔

جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرد سمیت دیگر شہروں سے بھی عاشقان رسول شریک ہوئے ۔ امیر اہل سنت حضرت علامہ الیاس قادری نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ جو وقت گزر گیا دنیا کی کوئی طاقت اسے واپس نہیں لا سکتی، ہر سانس موت کی طرف ایک قدم ہے ، جو آگے بڑھ گیا وہ واپس نہیں آتا، اس لئے ہر سانس کی قدر کرتے ہوئے کوشش کریں کہ ہر سانس اللہ کی رضا والے کاموں میں گزرے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں