الخدمت کی خدمات نصف صدی پر محیط ہیں،منعم ظفر
کراچی (این این آئی)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ الخدمت کی خدمات نصف صدی پر محیط ہیں۔
یہ بات انہوں نے ادارہ نورحق میں الخدمت اپنا کاروبار کے تحت 20 ضرورت مند افراد کوکاروبار کیلئے لاکھوں روپے مالیت کی موبا ئل اسیسریز پر مشتمل سامان تقسیم کرنے کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر تے ہوئے کیا ۔اس موقع ایگزیکٹو ڈائریکٹر راشدقریشی ،ڈائریکٹر مائیکر و فنانس پر وگرام یوسف محی الدیناور دیگرموجود تھے۔