حوالہ ہنڈی کے ذریعے 73 کروڑ روپے منتقل کرنے والا ملزم گرفتار
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کلفٹن میں ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی کے ذریعے کروڑوں روپے کی غیر قانونی منتقلی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزم 73 کروڑ روپے کی غیر قانونی ترسیل میں ملوث ہے ۔ ملزم کے قبضے سے دو موبائل فون اور ایک لیپ ٹاپ بھی برآمد کر لیا گیا جنہیں مزید تفتیش کے لیے تحویل میں لے لیا گیا ہے ۔حکام کا کہنا ہے کہ ملزم اپنے ایجنٹس کے ذریعے حوالہ ہنڈی کی رقم دبئی منتقل کرنے میں بھی ملوث رہا ہے ۔ اس کیس میں ملوث نجی بینک کے ایک منیجر سمیت 3 ملزمان کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے ۔