خواتین کے سامنے نازیبا حرکات کا ملزم گرفتار
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)نارتھ کراچی میں خواتین کے سامنے سرعام نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم طارق کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر نوٹس لے کر ملزم کا سراغ لگایا گیا۔ملزم نے حراست کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کیا۔