سائٹ ایریا کی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا

 سائٹ ایریا کی فیکٹری میں  لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا

کراچی(این این آئی)سائٹ ایریا میں نورس چورنگی کے قریب فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ، مگر فائر بریگیڈ کی کوششوں سے آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ پلاسٹک کولر بنانے والی فیکٹری میں لگی جہاں بڑی مقدار میں پلاسٹک دانہ اور فوم موجود ہونے کے باعث شعلے تیزی سے پھیل گئے ۔ترجمان فائربریگیڈ کے مطابق چار فائربریگیڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں مصروف رہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں