لوٹ مار کرنے والے دو ڈکیت پکڑے گئے
کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے دو ڈکیت پکڑے گئے ۔ملزمان سے اسلحہ بمعہ گولیاں اور چھینے ہوئے۔۔۔
موبائل فون برآمد، گرفتار ملزمان کی شناخت صابر اور سجاد کے نام سے ہوئی، ملزمان پولیس پر فائرنگ اور ڈکیتی کے دو مقدمات میں مطلوب تھے ملزمان سے متعدد لوٹ و ڈکیتی کی وارداتوں کا انکشاف ہوا، ملزمان سائٹ ایریا، مچھر کالونی اور اتحاد ٹاؤن میں سرگرم تھے ،ملزمان شہریوں سے قیمتی موبائل فون اور نقدی رقم چھینتے تھے ۔