گزشتہ ہفتے 37 مقابلے ،6 ڈاکو ہلاک
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی پولیس کی گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کارروائیاں کراچی پولیس اور ملزمان کے مابین گزشتہ ہفتے 37 مقابلے ہوئے۔
مقابلوں کے دوران 6ڈکیت ہلاک اور 37 زخمی ڈاکوؤں سمیت 52 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔کراچی پولیس نے گزشتہ ہفتے کے دوران 1141 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا۔منشیات فروشی میں ملوث ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات 19 کلو 910 گرام چرس، 01 کلو 644 گرام آئس/کرسٹال اور ہیروئن برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزمان سے 136 مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ برآمد۔ایک ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 36 موٹرسائیکلیں اور 02 بڑی گاڑیاں برآمد کیں۔گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے تفتیش جاری ہے ۔