لاڑکانہ:امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 144 نافذ

لاڑکانہ:امتحانی مراکز کے  اطراف دفعہ 144 نافذ

لاڑکانہ (بیورورپورٹ) کمشنر لاڑکانہ ڈویژن نے امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 144 نافذ کر دی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ کی سفارش پر 2 مارچ سے 2 مئی تک امتحانی مراکز میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی عائد ہوگی۔ اس دوران اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہوگی جبکہ مرکز کے قریب فوٹو کاپی کی دکانیں بھی بند رہیں گی۔ متعلقہ ایس ایچ اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 پی پی سی 1860 کے تحت کارروائی کی جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں