چھ بچوں کی ماں کے قتل کا معمہ حل،رشتہ دار گرفتار

چھ بچوں کی ماں کے قتل کا معمہ حل،رشتہ دار گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کیماڑی میں چھ بچوں کی ماں کے قتل کا معمہ حل کرکے پولیس نے مقتولہ کے قریبی رشتہ دار کو گرفتار کرلیا۔

16 فروری کو45 سالہ خاتون فرزیا زوجہ عبدالمطلب کے قتل میں ملوث ملزم زاہد اقبال کوگرفتارکرلیاہے ،ملزم نے انکشاف کیاکہ مقتولہ کے پاس سسرال والوں کے سات لاکھ روپے موجود تھے جوہڑپ کرنے کیلئے دونوں نے منصوبہ بنایاتھا، ڈکیتی کا ڈرامہ رچانے کے لئے خاتون کے گلے پرکٹ لگاناتھا لیکن غلطی سے گردن کٹ گئی اوروہ ہلاک ہوگئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں