مقابلے کے بعد 4 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

مقابلے کے بعد 4 ملزمان  زخمی حالت میں گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سپر مارکیٹ اورعزیزآباد پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز میں ملوث 4مبینہ زخمی ملزمان کو گرفتار کرکے۔۔۔

 ان کے قبضے سے 2 ٹی ٹی پستول بمعہ راؤنڈز، 4موبائل فونز،2 موٹر سائیکلیں اور2 عدد 30بور پستول بمعہ 4 راؤنڈزبرآمدکرلیے ۔منگل کو ترجمان ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق گرفتار زخمی ملزمان میں فیصل عرف ایرانی ولد میر بخش ، محمد عاصم ولد ارشد علی ،بابر علی ولد علی گوہر ، شریف ولد مٹھل شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کو تھانہ عزیزآباد کی حدود کراچی اکیڈمی بلاک 2اور فٹبال گراؤنڈ کے قریب پولیس مقابلے کے بعد گرفتار کیا ہے ۔پولیس نے زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں