کیماڑی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن

کیماڑی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن

کراچی(اے پی پی)کیماڑی پولیس نے پاک کالونی جہان آباد کے علاقے میں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کے دوران 6 ملزمان کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔

بدھ کو ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق پولیس نے جہاں آباد کے علاقے میں منشیات فروش ارشد پپو اور بلال کے اڈوں کو مسمار کرکے بڑی مقدار میں تنزانیہ آئس، اسلحہ، نقدی اور 15موٹر سائیکلیں بھی برآمد کی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں