لانڈھی مرتضیٰ چورنگی کے قریب واقع پاپڑ بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی

لانڈھی مرتضیٰ چورنگی کے قریب واقع پاپڑ بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)لانڈھی مرتضیٰ چورنگی کے قریب واقع پاپڑ بنانے والی فیکٹری میں آگ لگ گئی جس نے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا۔

عینی شاہد کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ مغرب کی اذان کے عین وقت پیش آیا جس کے بعد اندر موجود لوگ باہر آگئے ، حادثے کے بعد ریسکیو 1122، فائر بریگیڈ کو اطلاع دی۔ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع موصول ہوتے ہی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور آگ بجھانے کا عمل شروع کردیا جبکہ پانی کی قلت کے باعث واٹر کارپوریشن سے فوری مدد طلب کرلی۔سی ای او احمد علی صدیقی کی ہدایت پر لانڈھی ہائیڈرنٹ پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اس کے علاوہ واٹر کارپوریشن کی جانب سے فوری طور پر واٹر ٹینکرز جائے وقوعہ پر روانہ کردیے گئے ۔فائر اسٹیشن کورنگی ظفر خان نے بتایا کہ یہ فیکٹری پاپڑ بنانے کی تھی، آگ بجھانے کیلیے آپریشن میں 6 فائر ٹینڈر حصہ لے رہے ہیں، بیرونی حصے پر قابو پالیا گیا ۔انہوں نے بتایا کہ فیکٹری میں آئل ، پلاسٹک، گتا اور دیگر چیزیں تھیں، 7 بجے آگ لگی اور ہم نے آگ کو پھیلنے سے روک دیا۔انہوں نے بتایا کہ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ اندر موجود ملازمین پہلے ہی باہر نکل گئے تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں