شاہ فیصل کالونی دھماکا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کی رپورٹ جاری

 شاہ فیصل کالونی دھماکا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کی رپورٹ جاری

کراچی(این این آئی)شاہ فیصل کالونی میں ہونے والے دھماکے کے حوالے سے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے اپنی رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دھماکا حادثاتی تھا اور اس میں کوئی بارودی مواد یا بم شامل نہیں تھا۔

رپورٹ کے مطابق دھماکا مکان نمبر ڈی-453 میں اسپلٹ اے سی سے پیدا ہونے والی گیس لیکیج کی وجہ سے ہوا۔دھماکے کے وقت برقی چنگاری نے لیک ہونے والی گیس کو بھڑکا دیا، جس سے دھماکا ہوا۔ واقعے کے فوری بعد ایس پی شاہ فیصل کالونی، فیصل خان نے بھی بتایا تھا کہ دھماکا موبائل فون کی دکان میں موجود سیوریج کی گیس کے بھڑکنے کے باعث ہوا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں