گورنر ہاؤس میں ساتویں افطار ،خلیجی ممالک کے قونصل جنرلز کی شرکت
کراچی(این این آئی)سندھ گورنر ہاؤس میں ساتویں افطار و ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس میں خلیجی برادر ممالک کے قونصل جنرلز، سیاسی، مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب میں سعودیہ عرب کے قونصل جنرل فلاح الریحیلی، عمان کے قونصل جنرل سمیع الخنجاری، قطر کے قونصل جنرل نائف شاہین السلیطی، بحرین کے قونصل جنرل عبداللہ، جبکہ یو اے ای اور کویت کے وائس قونصل جنرلز نے بھی خصوصی شرکت کی۔