نجی کمپنی کے ملازمین سے 61لاکھ روپے چھین لیے گئے

نجی کمپنی کے ملازمین سے  61لاکھ روپے چھین لیے گئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بوٹ بیسن کے علاقے کلفٹن دو تلوار کے قریب بینک سے رقم لے کر نکلنے والے نجی کمپنی کے ملازمین سے دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ملزمان نے 61 لاکھ روپے چھین لیے اور باآسانی فرار ہوگئے۔

 پولیس کے مطابق نجی کمپنی کے ملازمین کلفٹن پاک ٹاور میں قائم بینک کی برانچ سے رقم لے کر نکلے تھے واقعے پر ضیاء الحسن لنجار نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ساؤتھ سے ابتدائی رپورٹ اور پولیس کارروائی کی تفصیلات طلب کر لیں۔وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان تک فوری رسائی یقینی بنائی جائے اور مخبر نیٹ ورک کو متحرک کیا جائے ۔ انہوں نے شہریوں کو بھی ہدایت کی کہ بھاری رقم نکلوانے سے قبل متعلقہ تھانے کو اطلاع دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں