گراں فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری،25دکانیں سربمہر،ایک گرفتار

گراں فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری،25دکانیں سربمہر،ایک گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی انتظامیہ کا گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ شہریوں کو معیاری اور سرکاری قیمت پر اشیائے خورونوش کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔

کمشنر نے تمام ڈپٹی کمشنرز سے کہا کہ وہ قیمتیں چیک کرنے کا دائرہ وسیع کر یں ہر علاقہ میں قیمتیں چیک کریں انھوں نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو کہا کہ وہ خود نگرانی کریں اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر سرکاری محکموں کے متعین افسران پرائس کنٹرول کے لئے فیلڈ میں رہیں۔ ہینڈ آؤٹ کے مطابق تمام مارکیٹیں بازار اور خریداری کے مراکز پر قیمتیں چیک کی گئیں اور گراں فروشوں پر جرمانہ کئے گئے ۔ رپورٹ کے مطابق ساتویں روز 293 گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔25 لاکھ 34ہزار 500روپے جرمانہ عائد کیا گیا، 25دکانیں سیل کی گئیں جبکہ ایک گراں فروش کو گرفتار کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں