صوبائی ایکریڈیٹیشن کارڈ 2026 کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز سندھ معیز الدین پیر زادہ کی زیر صدارت صوبائی ایکریڈیٹیشن کارڈ 2026 کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد ہوا۔
اجلاس میں سال 2026 کے لیے ایکریڈیٹیشن کارڈز جاری کرنے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی ۔صوبائی ایکریڈیٹیشن کارڈز کمیٹی کے اراکین نے پرنٹ وا الیکٹرانک میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کو ایگریڈیٹیشن کارڈز کے اجراء کے حوالے سے پالیسی پر تفصیلی گفتگو کی اور اس کے حوالے سے اپنی تجاویز بھی پیش کیں، اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پالیسی کے مطابق ہی ایکریڈیٹیشن کارڈ جاری کئے جائیں گے اور اس حوالے سے پریس کلبز اور میڈیا کے ادارے محکمہ اطلاعات سندھ سے بھرپور تعاون کریں گے ۔اجلاس میں ڈائریکٹر پریس انفارمیشن عبدالماجد خان، ڈائریکٹر لیگل فدا حسین بالادی، ڈائریکٹر پریس غلام سرور سمیجو، ڈویژنل ڈائریکٹر حیدرآباد شہزاد شیخ، ڈویژنل ڈائریکٹر میر پور خاص شبانہ چنہ، ڈپٹی ڈائریکٹر پریس انفار میشن اعجاز حیدر ، صدر کراچی پریس کلب فاضل جمیلی ،جنرل سیکریٹری پریس کلب اسلم خان ، پاکستان ایسوسی ایشن آف پریس فوٹو گرافرز کے عہدیدار اور کراچی یونین آف جرنلسٹ کے عہدیداران نے شرکت کی۔