پاکستان، افغانستان صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں، شجاع شیخ
جیکب آباد (نمائندہ دنیا) تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان اشتعال انگیزی، نفرتوں کو بڑھانے کے بجائے صبروتحمل کا مظاہرہ کریں۔۔۔
اسرائیل، امریکہ اور بھارت اپنی عالمی گریٹ گیم میں پاکستان اور افغانستان کے مابین تلخیاں بڑھانے کے منصوبے پر عمل پیرا ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے لیے دہشت گردی ناقابل برداشت ہے ،دونوں ممالک مل کر دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کریں۔ دونوں ممالک احادیث میں مذکور خراسان کے خطے کو عملی تعبیر دینے کے لیے متحد ہو کر جدوجہد کریں تاکہ طاغوتی قوتوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا جا سکے۔