محراب پور:ٹریفک حادثات میں ایک شخص ہلاک، 4زخمی

محراب پور:ٹریفک حادثات میں ایک شخص ہلاک، 4زخمی

ہالانی میں موٹر سائیکل سوار عبدالوحید ٹرالر کی زد میں آیا، ڈرائیور گرفتاردادو روڈ، سدوجا، مورو روڈ پر دیگر حادثات، نوجوان کا اقدام خودکشی

محراب پور(نمائندہ دنیا)ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے ، ہالانی تھانے کی حدود میں قومی شاہراہ پر ٹرالر کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سوار عبد الوحید ہالیپوٹو جاں بحق ہوگیا، پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کا تعلق گاؤں عبد المجید ہالیپوٹو سے تھا، لاش ضروری کارروائی بعد ورثاء حوالے کر دی گئی، ڈرائیور کو گرفتار کرکے ٹرالر کو تحویل میں لے لیا گیا۔ دوسری جانب درس تھانے کی حدود میں دادو روڈ پر گڈز رکشے کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سوار زید اللہ عالمانی اور منیر عالمانی زخمی ہوگئے ، سدوجا تھانے کی حدود میں قومی شاہراہ پر دھیرن کے قریب ٹرالر کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار علی اصغر بھٹی اور منظور علی بھٹی زخمی ہوگئے۔

جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جبکہ کنڈیارو تھانے کی حدود میں عابد گھانگرو نامی نوجوان نے کیڑے مار زہریلی دوا پی کر خودکشی کی کوشش کی ہے ،ورثاء نے نوجوان کے اقدام خودکشی کی اطلاع پر اسے بروقت اسپتال منتقل کر دیا، ڈاکٹر کے مطابق بروقت طبی امداد سے نوجوان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے ، پولیس نے اقدام خودکشی واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے ۔ دریں اثنا مورو باندھی روڈ کی رہائشی خاتون مسمات امتیازاں زرداری نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ ماموں نے اس پر تشدد کیا ہے اسے دھمکیاں دی جارہی ہیں پولیس نوٹس لے پولیس کے مطابق وہ تحقیقات کر رہی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں