چمن سرحد پرشہید فوجی جوان جیکب آباد میں سپرد خاک

چمن سرحد پرشہید فوجی جوان جیکب آباد میں سپرد خاک

جیکب آباد (نمائندہ دنیا)چمن بارڈر پر شہید ہونے والے فوجی جوان کی جیکب آباد میں سرکاری اعزاز کیساتھ تدفین کی گئی۔۔۔

 تفصیلات کے مطابق چمن بارڈر پر ڈیوٹی کے دوران دشمنوں سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے فوجی جوان الطاف حسین ملغانی کا جسد خاکی آبائی قصبہ بسم اللہ شاہ لایا گیا، جہاں سرکاری اعزا ز کے ساتھ تدفین کی گئی،شہید کی نماز جنازہ میں فوجی افسران اور سول حکام سمیت برادری کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پاک فوج کے چاک و چوبند ستے نے میت کو سلامی دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں