چوری کی واردات کے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ

چوری کی واردات کے ملزمان  کا جسمانی ریمانڈ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت نے معروف گلوکار ممتاز مولائی کے گھر چوری کی واردات کے مقدمے میں گرفتار دو ملزمان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

 تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کو ابتدائی تحقیقات کے بعد گرفتار کیا گیا ہے اور ان سے مسروقہ رقم اور دیگر قیمتی اشیاء کی برآمدگی مقصود ہے ، اس لیے جسمانی ریمانڈ دیا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں