کے فور منصوبہ مکمل کرنے کیلئے پائپ لائن بچھانے کا کام تیز

کے فور منصوبہ مکمل کرنے کیلئے پائپ لائن بچھانے کا کام تیز

نیپا پر روزانہ دو پائپ بچھانے کا ہدف مقرر، 36 پائپ بچھانے کا عمل مکملمنصوبے کی بروقت تکمیل کیلئے تمام اقدامات کیے جا رہے ،احمد علی صدیقی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروسز امپرومنٹ پروجیکٹ کے تحت نیپا کے مقام پر جاری کے فور پائپ لائن منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کیلئے کام کی رفتار مزید تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ، جس کے تحت اب روزانہ دو بڑے پائپ بچھانے کا ہدف مقرر کر دیا گیا ہے ۔ ادارے کے مطابق کے فور منصوبے کے تحت پائپ لائن بچھانے کا کام بی آر ٹی ریڈ لائن کے ساتھ مشترکہ 2.7 کلومیٹر طویل کوریڈور میں جاری ہے ، جہاں تکنیکی اور حفاظتی پیچیدگیوں کے باوجود منصوبہ حتمی مرحلے میں داخل ہو چکا ہے ۔ اس حوالے سے سی ای او واٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ منصوبے کی بروقت تکمیل کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ترجمان کے مطابق منصوبے کے تحت 6 میٹر گہری کھدائی ایسے علاقے میں کی جا رہی ہے جہاں بی آر ٹی تعمیرات کے ساتھ ساتھ زیر زمین پانی، گیس اور بجلی کی لائنیں بھی موجود ہیں جس کے باعث بعض مقامات پر صرف پانچ فٹ تک جگہ دستیاب تھی، اس پیچیدہ صورتحال میں عوام اور بنیادی ڈھانچے کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے جدید کھدائی طریقہ کار اختیار کیا گیا۔ نومبر کے دوران دو مختلف یوٹیلیٹی نقصانات کے باعث کام عارضی طور پر متاثر ہوا، تاہم ٹیم نے صورتحال پر قابو پاتے ہوئے اب تک مجموعی طور پر 36 پائپ بچھانے میں کامیابی حاصل کر لی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں