امین راجپوت ایم ڈی و سی ای او سوئی سدرن مقرر

 امین راجپوت ایم ڈی و سی ای او سوئی سدرن مقرر

کراچی(سٹی ڈیسک)سوئی سدرن گیس کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے محمد امین راجپوت کو فوری طور پر 3 سالہ معاہدے کی بنیاد پر کمپنی کا منیجنگ ڈائریکٹر / چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کر دیا ہے۔

 منیجنگ ڈائریکٹر بننے سے قبل امین راجپوت سوئی سدرن میں قائم مقام منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے ۔ اس سے قبل وہ سوئی سدرن میں چیف فنانشل آفیسر اور چیف انٹرنل آڈیٹر کے عہدوں پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔امین راجپوت ایک تجربہ کار ایگزیکٹو ہیں جنہیں تیل و گیس، توانائی، مینوفیکچرنگ اور آٹوموبائل کے شعبوں میں فنانس، آڈٹ اور انتظامی امور کا 30 سال سے زائد متنوع تجربہ حاصل ہے ۔سوئی سدرن میں شمولیت سے قبل امین راجپوت کے الیکٹرک میں بطور چیف انٹرنل آڈیٹر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں