مرکزی مسلم لیگ کا پاک فوج سے یکجہتی کیلئے مظاہرہ

مرکزی مسلم لیگ کا پاک  فوج سے یکجہتی کیلئے مظاہرہ

کراچی(این این آئی)مرکزی مسلم لیگ کراچی کے تحت معرکہ غضب للحق کے حوالے سے افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے پریس کلب پر بھرپور عوامی مظاہرہ کیا گیا جس میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مظاہرین نے پاکستان زندہ باد اور افواج پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے جبکہ قومی پرچم اٹھائے شرکا نے ملکی سلامتی کے عزم کا اعادہ کیا۔رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اپنی افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے ہیں اور ملک کے دفاع کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے .ان کا کہنا تھا کہ پاک افواج نے ماضی میں بھارت کو ناکوں چنے چبوائے اور دشمن کو واضح پیغام دیا کہ پاکستان کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں