افواج پاکستان کے شہداء کے لواحقین کے لیے خصوصی فنڈز کی تجویز

 افواج پاکستان کے شہداء کے لواحقین کے لیے خصوصی فنڈز کی تجویز

کراچی(آئی این پی)کراچی کے سب سے بڑے صنعتی ایریا سائٹ کے صنعتکاروں نے بنوں ضلع میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوراج سے لڑتے ہوئے اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گلفراز شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری میں تعزیتی اجلاس منعقد کیا۔۔۔

 جس میں صنعتکاروں نے کہا کہ ہمارے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور دشمنوں کو ہر محاذ پر بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔اجلاس میں ونگ کمانڈر 63 ونگ رینجرز لیفٹیننٹ کرنل ہارون سرفراز،سائٹ ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ زبیر موتی والا، سرپرست سلیم پاریکھ اور ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان نے بھی شرکت کی۔ سرپرست اعلیٰ زبیر موتی والا نے تجویز دی کہ افواج پاکستان کے شہداء کے لواحقین کے لیے خصوصی فنڈز قائم کیے جانے چاہیے اس مقصد کے لیے انہوں نے صنعتکار برادری سے تعاون کی درخواست کی تاکہ شہداء کے لواحقین کا خیال رکھا جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو افواج پاکستان کی قربانیوں کا شکر گزار ہونا چاہیے کیونکہ وہ ممالک جو مضبوط فوج نہیں رکھتے وہ اب باقی نہیں رہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں