کلفٹن میں سولر پینل شوروم اور دفتر دوبارہ سیل کرنے پر عدالت برہم

کلفٹن میں سولر پینل شوروم اور دفتر دوبارہ سیل کرنے پر عدالت برہم

پراپرٹی ڈی سیل نہ کرنے کی صورت میں آئندہ سماعت پر کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کے سربراہ طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے کلفٹن میں سولر پینل شوروم اور دفتر دوبارہ سیل کرنے کے معاملے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پراپرٹی ڈی سیل نہ کرنے کی صورت میں آئندہ سماعت پر کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کے سربراہ کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو سی بی سی کی جانب سے شوروم دوبارہ سیل کیے جانے کے خلاف تاجر فیصل حمید کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت وکیل درخواست گزار بیرسٹر علی طاہر نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالتی حکم پر پراپرٹی کو ڈی سیل کیا گیا تھا تاہم اس کے بعد دوبارہ سی بی سی نے دفتر سیل کر دیا۔ وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ سی بی سی یہ مؤقف اختیار کر رہی ہے کہ متعلقہ پراپرٹی درخواست گزار کے نام نہیں ہے ۔ بیرسٹر علی طاہر نے کہا کہ سی بی سی اقدام کے خلاف توہین عدالت کی درخواست بھی دائر کر دی گئی ہے ۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ اگر آئندہ سماعت تک پراپرٹی ڈی سیل نہ کی گئی تو کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کے سربراہ کو ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔ عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 2 مارچ تک ملتوی کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں