شارع فیصل اور ابوالحسن اصفہانی روڈ پر گر کر دو محنت کش جاں بحق

شارع فیصل اور ابوالحسن اصفہانی روڈ پر گر کر دو محنت کش جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر )شارع فیصل صبا پیلس کے قریب شاہ فیصل کالونی جانے والے پل پر کام کے دوران گر کر ایک محنت کش جاں بحق ہوگیا ، جاں بحق ہونے والے کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔۔۔

 پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 40 سالہ اعظم کے نام سے کی گئی ، متوفی کی لاش ٹھیکیدار پولیس کارروائی کرائے بغیر اپنے ہمراہ لے گیا ، مبینہ ٹاؤن کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ اقراء سٹی فیز 2 کے قریب زیر تعمیر اپارٹمنٹ میں کام کے دوران گرکر ایک مزدور جاں بحق ہوگیا ، متوفی کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی ، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے مزدور کی شناخت 65 سالہ ارشد کے نام سے کی گئی ، متوفی کے ورثا کے آنے پر مزید معلومات حاصل ہو سکیںگی ، پولیس نے لاش سردخانے منتقل کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں