پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ظلم ، طارق مدنی
کراچی(این این آئی)پاکستان امن کونسل کے سربراہ طارق محمود مدنی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔
موجودہ کمر توڑ مہنگائی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ظلم ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی کی ایک نئی لہر آئے گی اور عوام جو پہلے ہی محرومی کی زندگی بسر کررہے ہیں انہیں مزید محرومیوں میں دھکیل دے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکمران عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈال کر انہیں محرومیوں کی زندگی بسر کرنے پر مجبور کرنے کے بجائے اپنی عیاشیاں ختم کریں اور عوام کو انسانی و بنیادی حقوق فراہم کریں ۔خدا کے لیے حکمران عوام کو مہنگائی کے تحفے دینا بند کریں۔