حیدر آباد:مردم شماری نتائج کی روشنی میں ابتدائی حلقہ بندی
حیدرآباد (بیورو رپورٹ)ضلعی الیکشن کمشنر کی جانب سے کنٹونمنٹ بورڈ میں سال 2023میں ہونے والی مردم شماری کے جاری کردہ نتائج کی روشنی میں ابتدائی حلقہ بندی عمل میں لائی گئی ہے۔
ابتدائی حلقہ بندی ضلعی الیکشن کمشنر جی او آر کالونی حیدرآباد اور کنٹونمنٹ بورڈ حیدرآباد کے دفاتر میں مقرر کردہ ضابطہ فارم نمبر 8پر آویزاں کردی گئی ہے ۔ لہٰذا اس ضمن میں اعتراضات و تجاویز حد بندی اتھارٹی کے پاس6مارچ2026 ء سے 25مارچ 2026ء (عید کی چھٹیوں کے علاوہ)تک دفتر ی اوقات کار میں جمع کرائی جاسکتی ہیں۔