سکھر:ڈبل ڈیکر بسیں، ای ٹیکسی چلانے ، کچے میں چوکیوں کااعلان
چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل کی جانب سے کیا گیا، عوام کوسہولت دینگے ، کمیل حیدرہر رکن کونسل کو بیس بیس ملین روپے کی ترقیاتی اسکیمیں دی جارہی ہیں ، گفتگو
سکھر(بیورو رپورٹ)ڈسٹرکٹ کونسل سکھر نے ڈبل ڈیکر بس، ای ٹیکسی، کچے میں پولیس چوکیوں سمیت سرحدی علاقوں میں صحت مراکز قائم کرنے کا اعلان کر دیا، اس سلسلے میں سکھر ڈسٹرکٹ کونسل کے چیئرمین سید کمیل حیدر شاہ نے گزشتہ روز کونسل کے اجلاس اور مختلف وفود سے ملاقاتوں میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ سکھر ضلع کونسل کی جانب سے ہر رکن کونسل کو بیس بیس ملین روپے کی ترقیاتی اسکیمیں دی جارہی ہیں تاکہ سکھر ضلع میں ترقی کا نیا دور دوراہا اور عوام کو پیپلزپارٹی کے منشور اور چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایات کے مطابق سہولیات حاصل ہوسکیں ان ترقیاتی اسکیموں میں زیادہ تر اسکیمیں پانی سے متعلق ہونگی ان کا کہنا تھا کہ ہم اعلانات نہیں عملی اقدامات کرکے عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں کچے میں پولیس چوکیوں کے قیام سے وہاں پر امن قائم ہوگا اور لوگوں کے جان و مال کا تحفظ بھی یقینی ہوسکے گا ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی سرحد کے پاس سکھر ضلع کے دیہی علاقوں کو صحت کی جدید سہولیات فراہم کرنے کے لیے بنیادی صحت مراکز قائم کیے جارہے ہیں۔