موٹرسائیکل چھیننے والا تین رکنی گروہ پکڑا گیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر )گلشن اقبال پولیس کی کارروائی،موٹر سائیکل اسنیچنگ میں ملوث تین رکنی گروہ گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال پولیس نے خفیہ اطلاع پر بلاک 13Gموچی موڑ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل اسنیچنگ میں ملوث تین رکنی مبینہ گروہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن ،نقدی اور2موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں۔ہفتہ کو ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد اسلم ولد اسماعیل، یاسین ولد اللہ رکھیا اور سمیع اللہ ولد اسحاق شامل ہیں۔گرفتار ملزمان ساکران کے رہائشی ہیں جو موٹر سائیکلیں چھیننے کے بعد ساکران لے جایا کرتے تھے ۔