ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث دوملزم گرفتار

ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار  میں ملوث دوملزم گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر )ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کی ٹیم نے شارع فیصل نورانی کباب موڑکے قریب ایک کارروائی میں حوالہ/ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث دوملزم گرفتارکرلئے۔

 ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کے چھاپے میں آصف ولد شکور اور شعیب ولد بشیر احمد کوحراست میں لیاگیاہے ،ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے حوالہ/ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا جبکہ ملزمان کے قبضے سے 3 کروڑ روپے نقد رقم ، ڈیجیٹل شواہد اور لین دین کا ریکارڈ بھی برآمد کرلیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں