رمضان میں عوام پر مہنگائی کا ایٹم بم گرا دیا گیا،تیمورتالپور
کراچی (آئی این پی )رکن سندھ اسمبلی تیمور تالپور نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے رمضان کے مبارک مہینے میں عوام پر مہنگائی کا ایٹم بم گرا دیا ہے۔
تیمورتالپور نے پٹرولیم قیمتوں میں 55 روپے فی لٹر اضافے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے فیصلہ مستردکر دیا۔ تیمور تالپور کاکہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے رمضان کے مبارک مہینے میں عوام پر مہنگائی کا ایٹم بم گرا دیا ہے ، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ ملکی معیشت کا پہیہ جام کر دے گا، رکن سند ھ اسمبلی کاکہناتھا کہ وفاق کی نااہلی کی سزا سندھ کے عوام اور صنعت کاروں کو دی جا رہی ہے ، قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹیشن مہنگی اور عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو جائے گی، اشیا خورونوش کی قیمتوں میں نیا طوفان آنے والا ہے۔