ہر چند دن بعد مہنگائی کا نیا طوفان برپا ہو جاتا ہے ،پی ٹی آئی
کراچی (این این آئی)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 55 روپے کے بھاری اضافے پر پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر راجا اظہر نے وفاقی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ مہنگائی کے ستائے عوام پر معاشی بم گرانے کے مترادف ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اپنی نااہلی کی اعلیٰ مثال بن چکی ہے ، ہر چند دن بعد مہنگائی کا نیا طوفان برپا کردیا جاتا ہے ۔ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ براہِ راست مزدور، دیہاڑی دار اور متوسط طبقے پر حملہ ہے ، جن کے لیے پہلے ہی دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہوچکا ہے ۔ حکومت کی معاشی پالیسیاں عوام کو ریلیف دینے کے بجائے ان پر مزید بوجھ ڈال رہی ہیں۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ دراصل حکومت کی ناقص معاشی حکمت عملی کا نتیجہ ہے ۔