وحدت مسلمین کی پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی مذمت
کراچی(اسٹاف رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ باقر عباس زیدی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو عوام دشمن اقدام قرار دیتے ہوئے حکومت کی معاشی پالیسیوں پر سخت تنقید کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک ہی رات میں 55 روپے فی لٹر اضافہ کر کے حکومت نے پہلے سے مہنگائی اور بے روزگاری کے شکار عوام پر ایک اور بھاری بوجھ ڈال دیا ہے ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت اس وقت پٹرولیم لیوی کی مد میں فی لیٹر 100 روپے سے زائد وصول کر رہی ہے جو عوام کے لیے ناقابل برداشت ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمران عوام کو ریلیف دینے کے بجائے مسلسل ایسے فیصلے کر رہے ہیں جن سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہو رہا ہے اور عام آدمی کی زندگی مزید مشکل بن رہی ہے ۔
ٍ