آئی جی سندھ کو سول ایوارڈ دینے کی سفارش

آئی جی سندھ کو سول ایوارڈ دینے کی سفارش

کراچی(این این آئی)سندھ حکومت نے آئی جی پولیس جاوید عالم اوڈھو کو سول ایوارڈ کیلئے نامزد کرنے کی سفارش کردی۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جاوید عالم اوڈھو کی نمایاں کارکردگی اور خدمات کے اعتراف میں سندھ حکومت نے سول ایوارڈ کیلئے نامزدگی تجویز کی ہے ۔حکومت سندھ نے آئی جی سندھ کی قیادت اور خدمات کو سراہتے ہوئے سول ایوارڈ کے لیے نامزدگی کی سفارش کی۔اعلامیے کے مطابق امن و امان اور عوام کیلئے خدمات کے اعتراف میں نام تجویز کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں