سائبرکرائمز سے نمٹنے کیلئے خصوصی ادارے کی تجویز

سائبرکرائمز سے نمٹنے کیلئے خصوصی ادارے کی تجویز

منظم اور تکنیکی طور پر جدید سائبر کرائم یونٹ کا قیام ناگزیر ،آئی جی سندھاجلاس میں سائبر کرائم یونٹ کے دائرہ کار سے متعلق تفصیلی بریفنگ

کراچی (اسٹاف رپورٹر )آئی جی سندھ جاویدعالم اوڈھو کی زیرصدارت صوبائی سائبر سیکیورٹی اینڈ کرائم انوسٹیگیشن ڈیپارٹمنٹ کے قیام کی تجاویز سے متعلق ایک اجلاس سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ کیا گیا ۔ ترجمان آئی جی سندھ کے مطابق اجلاس میں ایڈیشنل آئی جیز سی ٹی ڈی ، اسپیشل برانچ ، ڈی آئی جیز کرائم اینڈ انوسٹیگیشنز، ہیڈکواٹرز، سی ٹی ڈی ، ایس ایس پیز سی ٹی ڈی اوردیگرنے شرکت کی ، اجلاس کے شرکاء کو ایس ایس پی سی ٹی ڈی نے صوبائی سائبر کرائم یونٹ کے مجوزہ نام ، اغراض و مقاصد ، دائرہ کار اور ادارہ جاتی ڈھانچے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ، بریفنگ میں آن لائن مذہبی و فرقہ وارانہ اشتعال انگیزی ، وائیٹ کالر کرائم ، ڈیجیٹل فراڈ ، مالیاتی دھوکہ دہی ، آن لائن ہراسانی اور دیگر سائبر جرائم کے بڑھتے ہوئے رجحانات اور ان سے ہونے والے مالی و سماجی نقصانات پر روشنی ڈالی گئی ، اجلاس میں تجویز دی گئی کہ پیکا ایکٹ کے تحت سندھ پولیس کو سائبرجرائم کے خلاف کارروائی اور تفتیشی اختیار دینا وقت کی ضرورت ہے ، صوبائی اور ضلعی سطح پر سائبر کرائم سے نمٹنے کے لیے ایک منظم اور خصوصی ادارہ قائم کرنے کی تجویز ہے ۔ آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ صوبائی سطح پر ایک منظم اور تکنیکی طور پر جدید سائبر کرائم یونٹ کا قیام ناگزیر ہے ، تجاویز میں تھانے کی سطح پر سائبرکرائم کے مقدمے کااندراج کرنے کی تجویز شامل کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں